تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تعلیم یافتہ نوجوان ووٹرز پی ٹی آئی کے حامی ہیں، گیلپ سروے
    پاکستان

    تعلیم یافتہ نوجوان ووٹرز پی ٹی آئی کے حامی ہیں، گیلپ سروے

    adminadminمارچ 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں میں تعلیم یافتہ نوجوان ووٹرز نوجوان شامل ہیں۔

    گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق اس وقت کے حکمران اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتیں ن لیگ اور پی پی نا خواندہ اور مڈل پاس ووٹرز میں مقبول ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18 سے 24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔

    ایگزٹ پول کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والے 35 فیصد لوگ پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں جبکہ ن لیگ کو 15 فیصد جبکہ پی پی کو 10 فیصد نے ووٹ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔ 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیاجبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کرسکی۔

    ایگزٹ پول کے مطابق مڈل پاس 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ ہیں، 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پسماندہ اور مراعات یافتہ، ن لیگ متوسط آمدنی والے طبقے میں مقبول ہے۔

    ایگزٹ پول کے مطابق 10 ہزار آمدنی والے 28 فیصد ووٹرز نے پی ٹی آئی کو جبکہ 26 فیصد نے ن لیگ اور 17 فیصد نے پی پی کو ووٹ دیا۔

    سروے رپورٹ کے مطابق 25 سے 30 ہزار آمدن والوں میں پی ٹی آئی کو 32 فیصد اور 30 ہزار سے زائد کمانے والوں میں 34 فیصد کا ووٹ پی ٹی آئی کو ملا۔

    البتہ 10 سے 20 ہزار روپے کمانے والے 30 فیصد ووٹر ن لیگ کے حامی نکلے، پی ٹی آئی کو 10 سے 20 ہزار کمانے والوں میں 22 سے 25 فیصد ووٹر کی حمایت ملی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ترجمان افغان طالبان
    Next Article کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.