تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
    پاکستان

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

    adminadminمارچ 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ: سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

    سعودی سفیر نے متاثرین بلوچستان کیلئے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

    نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی میں بلوچستان اور پاکستان کا کوئی حصہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ گوادر کا دورہ اور امداد کا اعلان کیا، بارش سے متاثرہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، گوادر میں کبھی اتنی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی، طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، بلوچستان حکومت تملام چیلنجر کا مقابلہ کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
    Next Article پشاور میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 افراد ہلاک ہو گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.