تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نومئی کے مقدمات میں غیر حاضری پر 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
    پاکستان

    نومئی کے مقدمات میں غیر حاضری پر 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    adminadminمارچ 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے مقدمات میں غیر حاضری پر 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

    نومئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت 131 ملزمان کی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کی۔

    سنی اتحاد کونسل کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ارکان اسمبلی شیر علی ارباب، محمد آصف سمیت 84 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ 47 ملزمان غیر حاضر رہے۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے کہا کہ تھانہ خان رازق شہید کے ایس ایچ او عدالتی حکم کی تعمیل کریں، متعلقہ ایس ایچ او تمام غیر حاضر ملزمان کو اگلی سماعت پر پیش کریں۔

    پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر نو مئی کو تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں احتجاج کا الزام ہے، ملزمان پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے، تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن میں نو مئی کو 121 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء سمیت موجودہ متعدد ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان نامزد کیے گئے۔ ملزمان کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔ ٹرائل کے دوران اب تک 84 کے قریب ملزمان پیش ہوئے ہیں۔ باقی ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا ہے۔

    بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ نہ تو خریدا گیا اور نہ ہی بیچا گیا،محمود خان اچکزئی
    Next Article دبئی سمیت یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش،سڑکیں زیر آب آگئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.