تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی یوم خواتین پر عورت مارچ، تحفظ، مساوی حقوق کا مطالبہ،فلسطینی خواتین سے بھی اظہار یکجہتی
    پاکستان

    عالمی یوم خواتین پر عورت مارچ، تحفظ، مساوی حقوق کا مطالبہ،فلسطینی خواتین سے بھی اظہار یکجہتی

    adminadminمارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد / کراچی / لاہور: عالمی یوم خواتین کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں عورت مارچ کیا گیا اور مظاہرین نے خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کا مطالبہ کیا اور فلسطینی خواتین سے یک جہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔

    سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    اسلام آباد میں عورت مارچ کا انعقاد پریس کلب کے باہر کیا گیا، عورت مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر عورت مارچ کے منتظمین اور پولیس اہلکاروں میں تصادم بھی ہوا اور دھکم پیل میں 3 خواتین نیچے گر گئیں۔

    عورت مارچ میں شریک خواتین نے شدید نعرے بازی کی، مارچ سے سماجی ورکر فرزانہ باری اور ایمان مزاری نے خطاب کیا، مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب خاردار تاریں لگا کر سڑک چاروں اطراف سے بند کردی گئی تھی۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں عور ت مارچ کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو ان کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق دیے جائیں، کم عمری میں شادی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    کمیشن برائے انسانی حقوق نے خواتین دشمن رویوں اور شدید معاشی عدم استحکام جیسے ماحول میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ اور مردوں کے مساوی حقوق کا مطالبہ کیا ہے

    لاہورمیں عورت مارچ کا آغاز لاہور پریس کلب سے ہوا جو ایجرٹن روڈ سے گزرتا ہوا پی آئی اے بلڈنگ کے سامنے پہنچا، خواتین اپنے حقوق کے لیے نعرے بلندکرتی رہیں، جنہوں نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین پرجنسی جسمانی تشدد، امتیازی سلوک ، خواتین کی صحت، تعلیم کے مسائل اور خاص طور پر وراثت میں حصے کو اجاگر کیا گیا تھا۔

    عورت مارچ میں مختلف شعبوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت خواجہ سرا کمیونٹی نے بھی شرکت کی، خواتین نے لوک گیتوں اور خاکوں کے ذریعے اپنے مطالبات دہرایا، مارچ میں شریک بعض خواتین نے میرا جسم، میری مرضی جیسے نعروں اور احتجاج کے طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    عالمی صنفی عدم مساوات گوشوارے 2023 کے مطابق عورتوں کی معاشی شمولیت اور مواقع کے حوالے سے 146 ممالک کی فہرست میں پاکستان 143 ویں درجے پر ہے، پاکستان افرادی قوت سروے 2020-21 کے مطابق ملک کی افرادی قوت میں عورتیں صرف 23.5 فیصد ہیں حالانکہ کام کرنے والی آبادی کا 49.4 فیصد عورتوں پر مشتمل ہے۔

    اسی طرح خواتین خاص طور پر مسیحی اور ہندو عورتیں اپنے قانونی وراثتی حقوق سے بدستور محروم ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے حقوق کی ضمانت دینے والے قوانین کا مؤثر اطلاق نہیں ہو رہا۔

    کراچی میں مختلف مقامات پر عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور عورت مارچ کیا گیا اور خواتین کے حقوق کے مطالبات دہرائے گئے۔

    حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت عالمی یوم خواتین کے حوالے سے فلسطینی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پر خواتین واک کیا گیا جہاں خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پورے پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر غزہ اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، پوری دنیا کے انسانی حقوق کے ادارے چھوٹے چھوٹے مسئلوں میں الجھنے کے بجائے اہل غزہ و معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کا ساتھ دیں۔

    خواتین واک کی قیادت حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے کی، خواتین واک میں غزہ اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

    بینرز اور پلے کارڈز میں تحریر تھا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیے پرعزم خواتین کے نام، عورتوں کا عالمی دن غزہ کی ماؤں کے نام، غزہ کی عورت نے صبر واستقامت کی رقم تاریخ کی ہے، معاشرے کا تحفظ حجاب میں ہے،عورت اور مرد مقابل نہیں مددگار ہیں، تہذیب ہے حجاب۔

    فریئر ہال کراچی میں احتجاجی میلہ 2024 منعقد کیا گیا جہاں ڈھول کی تھاپ پر خواتین اور خواجہ سراؤں نے دھمال ڈالا اور میلے میں شیما کرمانی نے خواتین شرکا کو رقص کی کلاس دی۔

    عورت مارچ میں میرا جسم میری مرضی، میرے کپڑے میری مرضی اور میرا مذہب میری مرضی کے نعرے بھی لگائے گئے، احتجاجی میلے اور مارچ 2024 میں پدر شاہی کے قبرستان کی عکاسی کی گئی، جس میں فلسطین کے شہدا اور تشدد کا نشانہ بن کر جان گنوانے والی خواتین اور بچوں کی قبروں کی ڈمی بنائی گئیں۔

    احتجاجی میلے میں تین سیشنز کے ذریعے مذہبی اقلیتوں اور خواجہ سراؤں کے مسائل، تحفظ اور خواتین کے معاشی حق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پہلے سیشن میں جڑاوالہ کے واقعے کا ذکر بھی کیا گیا، جس میں 32 گرجا گھر نذر آتش کر دیے گئے تھے، دوسرا سیشن خواتین اور خواجہ سراؤں کے معاشی حق پر تھا اور تیسرا سیشن خواجہ سرا طبقے کے حقوق اور مسائل کے لیے تھا، تیسرے سیشن میں رکن سٹی کونسل اور خواجہ سرا شہزادی رائے نے اظہار خیال کیا۔

    بعد ازاں شرکا نے فریئر ہال سے تین تلوار تک مارچ کیا ، مارچ کے دوران میرا جسم میری مرضی، ہم کیا مانگیں آزادی جیسے نعروں سے تیار کردہ گانا بھی بجایا گیا، اس دوران فریئر ہال سے دو تلوار جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تین تلوار پر پہنچ کر مظاہرین نے رقص کیا اور اپنے مطالبات کے لیے نعرے بھی لگائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی سینیٹراعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری
    Next Article کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عقیل حسین کی پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.