لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلیے شیڈول تیار کرلیا۔
کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت میں صبح 3 بجے سے 6 بجے جبکہ افطار و کھانے کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔
رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔