تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست، سینئر افسر کو بنی گالہ کے دورے کا حکم
    پاکستان

    بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست، سینئر افسر کو بنی گالہ کے دورے کا حکم

    adminadminمارچ 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کے سینئر افسر کو بنی گالہ کے دورے کا حکم دے دیا۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل، شیراز رانجھا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیف کمشنر آفس کی جانب سے سٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمٰن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    بنی گالہ منتقلی کی چیف کمشنر کی منظوری کا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

    عدالت نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ یہ گھر کس کی ملکیت ہے ؟ کیا مالک مکان کی مرضی سے یہ ہوا ہے ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ جب کسی کے گھر کو آپ سب جیل قرار دیتے ہیں تو کیا مالک سے اجازت لیتے ہیں ؟ کیا اس کیس میں گھر کے مالک سے آپ نے اجازت لی ؟ جس پر سٹیٹ کونسل کے وکیل نے جواب دیا کہ بشری بی بی کیونکہ سابق فرسٹ لیڈی ہیں اس لیے ان کی سکیورٹی کے لئے بنی گالہ منتقلی ہوئی ہے۔

    بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پورا پراسس ہی غیر قانونی ہے، یہ آئی جی جیل خانہ جات کا کام تھا ، جب بشری بی بی اڈیالہ جیل میں داخل ہو چکی تھیں تو سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا منتقلی اختیار نہیں تھا، یہ آئی جی جیل خانہ جات کا اختیار تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ پٹیشنر کو بنی گالہ میں کس طرح رکھا گیا ہے ؟ جس پر وکیل عثمان گل نے بتایا کہ بنی گالہ کے ایک کمرہ میں بند کرکے رکھا گیا ہے ، اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن نے کہا کہ میں جیل حکام سے پوچھ کر عدالت کو بتاوٴں گا ،۔ وکیل عثمان گل نے کہا کہ عدالت بیلف مقرر کر دے وہ جا کر دیکھ کر آج ہی ریورٹ دے دے ، 31 جنوری کے بعد ایک دن بھی بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے گئی ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ہاوٴس اریسٹ کا نوٹیفکیشن کب ہوا تھا ؟۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 31 جنوری کو سزا سنائی اور اسی دن یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، میری استدعا ہوگی کہ میرے موٴکل کو فیملی سے ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے اسلام آبادانتظامیہ کے سینئر افسر کوسب جیل بنی گالہ کے دورہ کا حکم دیا اور 31 جنوری سے لیکر اب تک بشری بی بی سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس پرجیل سپریٹنڈنٹ کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی درخواست پر سپریٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے، سپریٹنڈنٹ جیل آرڈر کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔

    بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سابق خاتون اول کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحسن ا ور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
    Next Article مخصوص نشستیں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.