تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6000 فیصد اضافہ ہوگیا ،انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی
    پاکستان

    پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6000 فیصد اضافہ ہوگیا ،انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں ’’وی پی این‘‘ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ میں قائم پروٹون نامی ادارے نے کہا کہ رواں برس نصف دنیا میں انتخابات ہوں گے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروسز تک وسیع رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ’’وی پی این‘‘ انٹرنیٹ سنسرشپ کو ختم کرنے اور معلومات تک آزادانہ رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پروٹون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران متعدد ممالک میں ’’وی پی این‘‘ کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، نیپال میں 4 ہزار 700 فیصد، پاکستان میں 6 ہزار فیصد، گیبون میں 25 ہزار فیصد اور سینیگال میں ایک لاکھ فیصد کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔

    کمپنی کے مطابق ’’وی پی این‘‘ سروس کی مانگ کو ٹریک کرنا حکومتی کریک ڈاؤن کا پتا لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔ کمپنی کے مطابق وینزویلا، جنوبی سوڈان، سری لنکا اور ترکی ان ممالک میں شامل تھے جہاں کمپنی ’’وی پی این‘‘ کی مفت سرور فراہم کرے گی۔

    پروٹون کے سربراہ اینڈی ین نے ایک بیان میں کہا کہ 2024 دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے ایک زلزلہ کا سال ثابت ہو گا، انتخابات منعقد کرنے والے بہت سے ممالک میں آزادانہ تقریر اور آزاد انتخابی عمل کے لیے قابل اعتراض اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال سے بندش کی زد میں آنے والی ویب سائٹس کو کھولا جاسکتا ہے۔

    گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس کو بندش کا سامنا ہے جبکہ 21 فروری کو سندھ ہائیکورٹ ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں پر ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا حتمی شیڈول طلب کرلیا
    Next Article پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا۔
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.