تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز نے آخر کار جیت کا دروازہ کھول لیا
    پاکستان

    پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز نے آخر کار جیت کا دروازہ کھول لیا

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی، رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 64 رنز اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2 جبکی نسیم شاہ، حنین شاہ، عمادوسیم، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور صرف 9 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے پھر دیکھتے ہی دیکھتے 36 رنز کے مجموعی اسکور پر یونائیٹڈ کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔

    اس کے بعد 38 کے مجموعی اسکور پر کرس جارڈن بھی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھٹے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 73 رنز پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ اعظم خان کی صورت میں گری جنہوں نے 29 رنز بنائے۔

    نسیم شاہ 27 رنز، حنین شاہ 3 اور رومان رئیس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے 4، شاہین آفریدی نے 2، ڈیوڈ وائس، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اپنے 8، 8 میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
    Next Article وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا حتمی شیڈول طلب کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.