تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کرنا ترجیح ہے چیلنجز سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں،امریکی سفیر
    پاکستان

    پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کرنا ترجیح ہے چیلنجز سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں،امریکی سفیر

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ ہے جو دوطرفہ تجارت اور انویسٹمنٹ کو بڑھانا چاہتا ہے اور یہ چیز بطور سفارتکار کے میری بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی حکومت کیساتھ کام کرنا ترجیح ہے چیلنجز سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آنیوالی پاکستانی حکومت کے پاس آئی ایم ایف پروگرام کو لاگو کرنے کی اہلیت ہے تاہم اگلے چند ماہ میں تشکیل دی گئی معاشی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے اہم ہیں۔

    کراچی میں قونصلیٹ جنرل میں صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہماری ترجیح ہوگی۔ اس حوالے سے مشترکہ کوشش کرنا ہوگی کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات درست سمت میں چلتے رہیں۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ اگر پاکستان معاشی اصلاحات کے اپنے عزم پر قائم رہتا ہے تو یہ ریفارمز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں گی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ پاکستان یہ کر سکتا ہے ا ور ایک قرض پر انحصار سے آزادی پا سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان مزید تجارت اور سرمایہ کاری خاص طور پر امریکی انویسٹمنٹ اپنے ہاں لانے میں کامیاب ہو۔ پاکستان کی معاشی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں ہے اور ہم مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری جا ری رکھیں گے۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ ہے جو دوطرفہ تجارت اور انویسٹمنٹ کو بڑھانا چاہتا ہے اور یہ چیز بطور سفارتکار کے میری بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا اس وقت پاکستان میں امریکہ کی 80سے زیادہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس طرح امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ملکو ں میں سے ایک ہے۔ مالی سال 2022میں پاکستان میں امریکہ کی جانب سے 250ملین ڈالر کی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی گئی۔

    ان کاکہناتھا کہ امریکی کمپنیوں نے پاکستانیوں کو زیادہ تنخواہ والی نوکریاں فراہم کیں، ٹریننگ، سکل ڈویلپمنٹ ، لیبر پروٹیکشنز کی سہولیات فراہم کیں۔ ان کمپنیوں نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگراموں کے ذریعہ مقامی کمیونٹی کو بھی سہولیات فراہم کی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرتے ہوئے پاکستان نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں اچھی پیش رفت کی ہے۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی پائیداری پر شک کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ ہم نے پاکستان اور اس کے عوام پر طویل المدت انویسٹمنٹ کی ہے۔ پاکستان کو روایتی ٹیکسٹائل سے ہٹ کر بھی امریکہ کی مارکیٹ میں مقابلاتی شعبوں پر توجہ دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی درآمدات کی سطح وسیع ہے اور کئی شعبوں میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرتی رہیں گی۔

    امریکی سفیر نے مزید کہا کہپاکستانی حکومت کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے جارحانہ اپروچ اختیار کرنا ہوگی۔ پاکستانی حکومت کو اس وقت قرضوں کے حوالے سے بڑی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کادورہ گوادر ، متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم، مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے
    Next Article بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.