گوجرانوالہ:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن اور کک بیک کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی سپیشل کورٹ نے محمد خان بھٹی پر فرد جرم عائد کی، محمد خان بھٹی پر ایف آئی آر میں کرپشن اور کک بیک لینے کا الزام ہے، محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، محمد خان بھٹی نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا، عدالت نے 28 مارچ کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے سڑک تعمیر کی گئی، محمد خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکہ نوید کنسٹرکشن کمپنی کو دلوایا، سڑک کی تعمیر سے قبل ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی کی گئی۔
ایف آئی آر نے مزید بتایا کہ تعمیر کی گئی سڑک غیر معیاری اور ناقص ہے۔