لاہور :پاکستان کی معروف ترین سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یتیم بچے کی پرورش کو پالتو جانور پالنے سے بہتر قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو جانتی ہیں جو اپنے پالتوں جانوروں پر لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرتے ہیں اگر وہ کسی بچے کو گود لیں گے تو اس سے ثواب بھی ملے گا اور کل وہ بچہ ان کو سلام بھی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جانوروں کا شوق ہو تو ایک دو پال لئے جائیں لیکن درجنوں بلیاں اور کتے پالنے سے بہتر انسان کو پرورش دینا ہے، بشریٰ انصاری نے کہا کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی صرف کرنے سے بہتر ہے کہ بچے گود لئے جائیں۔