تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نہیں 24 کروڑ عوام کا ایوان ہے،احسن اقبال
    پاکستان

    قومی اسمبلی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نہیں 24 کروڑ عوام کا ایوان ہے،احسن اقبال

    adminadminمارچ 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:مرکزی رہنمامسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایوان میں محاذ آرائی سےقوم کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی، اگر ملک چل سکتا ہے تو ایک دوسرے سے مل کر ہی چل سکتا ہے۔قومی اسمبلی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نہیں 24 کروڑ عوام کا ایوان ہے۔

    مرکزی رہنمامسلم لیگ ن احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد پیش کرتاہوں، میں بھی 6مرتبہ منتخب ہو کر اس ایوان میں آیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کوئی لیڈر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں پاکستان کو اس بھنور سے نکال سکتا ہوں، اس ایوان میں آکر ہمیں اس ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے، کل ہم اپوزیشن میں تھے آج ہم حکومت بنارہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں تمام ساتھیوں کو دعوت دوں گاکہ مل کر پاکستان کو اس ایوان کے ذریعےمسائل سے نکالنا ہے، مسائل کےحل کےلیےاپوزیشن کو بھی دعوت دیتا ہوں،عوام کی نگاہیں اس وقت ایوان پرلگی ہوئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے کسی نے باہر سے نہیں آنا، کراچی میں ایک ایسا وقت تھا کہ ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی، پاکستان میں دہشتگردی عام ہو چکی تھی آئے روز دھماکے ہوتے تھے، ہم نے بہت مشکل سےاس ملک میں دہشتگردی کو ختم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان میں محاذ آرائی سےقوم کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی، اگر ملک چل سکتا ہے تو ایک دوسرے سے مل کر ہی چل سکتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا رہا جب مجھے اور میرے پارٹی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، مجھے ایک جھوٹے کیس میں پھنسا کر سزا دلوانے کی کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر مقدمے کا سامنا کیا ہے، ہم نے گزشتہ حکومت میں ریاست پر حملے نہیں کیے، یہاں پر دوہرا معیار کسی صورت نہیں چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر الیکشن میں دھاندلی کا کہتی رہی ہے، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ہم اس ایوان کو نہیں چلنے دیں گے، یہ ایوان کسی کی پراپرٹی نہیں ہےجسے پی ٹی آئی نہیں چلنے دے گی، یہ ایوان چلے گا اور یہاں پرقانون بھی پاس ہوں گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ایجنسیاں نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں کہتے تھے میں ایجنسیوں کے ساتھ چلتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ہائر ایجوکیشن اور یونیورسٹیوں کوتباہ و برباد کر دیا گیا، پی ٹی آئی نے ہمارے نوجوانوں کو تشدد اور گالم گلوچ کی طرف لگا دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور ہائیکورٹ کا کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق اہم حکم
    Next Article علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنتے ہی اہم حکم جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.