تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی کے طلبہ نے دل کی خرابی کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کرلیا
    پاکستان

    کراچی کے طلبہ نے دل کی خرابی کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کرلیا

    adminadminمارچ 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: شہر قائد کی نجی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت دو نئی شاندار ایجادات کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی دو روزہ بائیو میڈیکل انجیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں طلبا نے اپنی ایجاد کردہ مشینیں نمائش کیلیے پیش کیں۔

    ان میں سے طلبا کے ایک گروپ نے دل کی برقی رفتار کو جانچنے اور کسی خرابی کی نشاندہی کیلیے جدید مشین تیار کی، جس کا تجربہ بھی کامیاب رہا جبکہ ایک اور گروپ نے فزیو تھراپی میں بنا کسی مدد کے استعمال ہونے والی مشین تیار کی جس کے بعد مریض کو اسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    یہ دونوں مشینیں طلبا نے مقامی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت بنائیں جس کی لاگت بھی کم آئی ہے اور مارکیٹ میں یہ انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کی جاسکتی ہیں۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تھوڑی سی مدد اور معاونت فراہم کرتے تو تو یہ مشینیں اور آلات پاکستان میں بآسانی تیارہوسکتے ہیں۔

    دورزہ کانفرنس میں بائیو میڈیکل انجنئرنگ سے متعلق تحقیقات اور مقالے بھی پیش کیے گئے۔ کانفرنس میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی،ڈاکٹر فرحان عیسی سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی جبکہ سندھ ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    شرکا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے کو ہمشہ نظر انداز کیا گیا جبکہ طب میں اس شعبے کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اگر ہم اقدامات کریں تو پاکستان اور دنیا بھر میں اس کا ایک وسیع میدان موجود ہیں جہاں ہمارے طلبا نہ صرف اپنی صلاحیتیں منوا سکتے ہیں بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچلی کے سمندر میں حیران کن طور پر سینکڑوں نئی آبی حیات دریافت
    Next Article ملک کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.