تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ریزرو سیٹیں ہمارا حق ہے،دھاندلی کے خلاف ثبوت لیکر سپریم کورٹ جائیں گے، شعیب شاہین
    پاکستان

    ریزرو سیٹیں ہمارا حق ہے،دھاندلی کے خلاف ثبوت لیکر سپریم کورٹ جائیں گے، شعیب شاہین

    adminadminفروری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ثبوت لے کر سپریم کورٹ میں جائیں گے۔پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی، اس ملک کے اصل وارث عوام کو اس ملک کا اختیار دیا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلا کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جائیں گے اور ثبوت پیش کریں گے کہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی ۔

    شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فافن اور فوٹن نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کس طرح الیکشن کمیشن نے ہر قدم پر دھاندلی کی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آخری رات میں فارم 47 کے ذریعے لوگوں کو جتوایا گیا، موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دھاندلی سے پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو مشروط طور پر سپورٹ کیا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، سیاسی استحکام ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک ہوگیا ، گیس بھی مہنگی ہوئی اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل 1 لاکھ روپے پر چلا جائے گا ۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان حالات میں کون بزنس مین ہوگا جو مہنگی بجلی اور گیس سے کاروبار چلا سکے گا ، ان حالات میں جو حکومت آئے گی ان کو عوام کی سپورٹ نہیں ہوگی۔

    شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے فری اینڈ فئیر الیکشن کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدے کو مشروط کیا تھا، سود اور آمدنی کی رقم کو دیکھیں اورمزید قرضہ لینا ہے تو کیسے قرض اتاریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی، اس ملک کے اصل وارث عوام کو اس ملک کا اختیار دیا جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی، سپریم کورٹ نے 5 ممبر بینچ کا فیصلہ کیا تھا، قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں طرفداری ظاہر کرتے ہیں، ہماری اپیل ہوگی کہ پی ٹی آئی کیسز میں قاضی فائز عیسیٰ نہ بیٹھیں۔

    شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ ہم کے پی کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف 25 کروڑ عوام کا دشمن ہے، مریم نواز ایک کٹھ پتلی ہے ان کو حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے، ریزرو سیٹیں ہمارا حق ہے، الیکشن کمیشن بہت زیادتی کررہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار
    Next Article امداد لینے کےلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں برسا دیں،100 سے زائد شہید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.