اسلام آباد:اسلام آبادکی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
سول جج مرید عباس خان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی اور بانی پی ٹی آئی کو خاتون دھمکی کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیاجائے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔