تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home
    پاکستان

    adminadminفروری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینیٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراوٴ کر لیا۔
    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل عرصے بعد ایوان میں آئے تو پی ٹی آئی سینیٹرز نے ان کا استقبال کیا۔
    پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراوٴ کر لیا۔
    سینیٹرز نے قیدی خواتین اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے لگاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ دینے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ اور واک آوٴٹ کردیا۔
    بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ سے ہماری خواتین سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ایک کیس سے نکلتی ہیں تو جیل کے باہر سے دوسرے کیس میں پکڑ لیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نظام آئین پر مبنی ہے، آئین میں واضح لکھا ہے جس جماعت کی جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ، سیاسی جماعتوں کا کوٹے سے ہٹ کر مخصوص نشستیں لینے کا دعوی کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو سیٹس پی ٹی آئی کی بنتی ہیں ان کو دی جائیں، جو کچھ اس الیکشن میں ہوا اس سے نظریں نہیں چھپاتے، چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے تھا الیکشن شفاف نہیں تھا۔
    سعدیہ عباسی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں زیر عتاب ن لیگ تھی اب پی ٹی آئی زیر عتاب ہے، اگر خدیجہ شاہ رہا ہوسکتی ہے تو یاسمین راشد ، صنم جاوید اور دیگر کا کیا قصور ہے، ان کا قصور یہ ہے کہ خدیجہ شاہ کی پہنچ ہے لیکن دیگر کی نہیں ، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں

    سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں چھوٹے بچے بھوک اور پیاس سے شہید ہو رہے ہیں، ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، امریکہ بھی فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔

    انہوں ے مزید کہا کہ غیر مسلم ممالک عالمی عدالت انصاف میں جا رہے ہیں لیکن مسلم ممالک نہیں جا رہے، پی ایس ایل میں فلسطین کے قاتلوں کی تشہیر کی جا رہی ہے، یہودیوں کے حمایت یافتہ کے ایف سی کی اسپانسر شپ کیوں لی گئی؟۔

    بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کر گئے
    Next Article پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.