کراچی: کراچی سے چوری ہونے والا مہنگا موبائل غریب کے گلے پڑ گیا، چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے چوری کا موبائل خریدنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کرنے پر غریب شہری نے بتایا کہ میں نے خریدا ہے جس پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ انچارج چوکی بیگم کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔
گرفتار غریب سبزی فروش نے موبائل اپنی بیگم کو گفٹ دینے کے لیے محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے اصل ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل کی رقم واپس لی، غریب سبزی فروش شہری زوہیب نے رقم واپس ملنے پر چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے انچارج چوکی بیگم کوٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔ انچارج چوکی کا کہنا تھا کہ موبائل خریدتے وقت احتیاط کریں اور ای گیجٹ لازمی کروائیں کہیں چوری کا تو نہیں۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ چوری موبائل کا دہندہ کرنے والوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے، آپ کی غیر ذمہ داری کہیں آپ کو بڑی مصیبت میں مبتلا نہ کر دے۔
یاد رہے کہ موبائل چوری کے مقدمے میں ملزم کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔