جدہ : سعودیہ عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں اونٹ پر سوار پہلی خاتون فوجی اہلکارنے توجہ حاصل کر لی۔
نوجوان خاتون اپنی مکمل فوجی وردی میں اونٹ پر سوار ہو کر وزارت داخلہ کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ میں مارچ کرتی نظر آئیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خاتون فوجی اہلکار کی شرکت کے متعلق ایک کلپ بھی جاری کیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے سعودی فنکار فائز المالکی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سعودیہ کی فوجی خاتون سے لیے گئے مختصر انٹرویو کو بھی جاری کیا تاکہ دنیا کو ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جاسکیں۔
سعودی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ درعیہ گورنری میں وزارت داخلہ کے بینڈ کی موجودگی کو ورثہ کی بحالی اور اونٹ سال 2024 کے ساتھ ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔