اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 23 ہزار 456 پاکستانی بیرون ملک قید ہونے کا انکشاف ہوا۔
وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کردیں، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ سعودی عرب میں 12 ہزار 156 پاکستانی قیدی ہیں، قطر میں 338 پاکستانی قیدی ہیں، 5 ہزار 292 پاکستانی یو اے ای میں قید ہیں، عراق میں 519 قیدی ہیں۔
وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ 15 ہزار 587 قیدی سزایافتہ ہیں، 7ہزار 869 پاکستانی قیدی انڈر ٹرائل ہیں، بحرین میں ساڑھے چار سو پاکستانی قیدی ہیں۔