تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل9، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
    Uncategorized

    پی ایس ایل9، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    adminadminفروری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    کیرن پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔جیمز ونس نے 38، شعیب ملک نے 29، محمد اخلاق نے 24 اور شان مسعود نے 12 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی طرف سے لوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پشاور زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 19.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی۔اوپنر صائم ایوب ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور گولڈن ڈک کا شکار ہوکر پویلین لوٹے، محمد حارث 6 اور ٹام کوہلر کیڈمور 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول 39، ا?صف علی 23 بناکر کر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال ایک، محمد ذیشان اور وقار سلام خیل صفر پر آوٴٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3،3 جبکہ ڈینیئل سمس 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہدف کے قریب تھے لیکن میچ کو جیتنے میں ناکام رہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیش رفت متوقع
    Next Article حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ،مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.