تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور
    پاکستان

    علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں۔عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ان کے خلاف تھانہ رمنا اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں یہ ضمانت پر ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی! علی امین 26 مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    اسی طرح پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ ابراہیم خان نے فیصل جاوید کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین نے کہا کہ پی ٹی آئی پی میں اگر پی والے نہ ہوں تو ان سے بات ہوسکتی ہیں، پورے پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، لیگل ٹیم اور کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے کام کررہی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق ہی سیاسی جماعت سے وابستگی دیکھی جائے گی، مرکز میں اگر لیگل ٹیم کام کررہی ہے تو ضروری نہیں بڑی جماعت سے اتحاد ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، روایات کو بدلنا ہے تو لاقانیت میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی، صوبے کا حق دینا پڑا تو این ایف سی اور ہائیڈرل کے پیسوں کے لیے ٹائم دیں گے، یہ نہ سوچیں کہ صوبے کا حق نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہوگا جو لوگ تکالیف سے بھاگیں ہیں ان کی جگہ نہیں، ہمیں پتا چلا کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے،صوبائی کابینہ کے لیے وزراء کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں فیصلہ عمران خان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اپنی اصلاح کرلیں ورنہ سزا کے لئے تیار ہو جائیں، ہمارے اوپر پورے پاکستان میں جعلی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ہم مقدموں کا سامنا کرنے والے ہیں بھاگنے والے نہیں، ہم چاہتے ہیں خواتین اقلیت کی نشستوں پر اپنا حق ملے جس کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو وہ پی ڈی ایم کا سربراہ وہ خود مان رہا ہے کہ ساش ہوئی اور ہمیں پتا ہے سازش کس نے کی جن لوگوں نے اعتراف کیا سپریم کورٹ کو بلوا کر ان سے پوچھنا چاہئیے، جو اس نظام میں لا قانونیت کرتے ہیں ان کے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرانے لوگوں کے جانے کے بعد نئے لیڈر سامنے آئے ہیں، ایسے لوگ جو مفاد کے لیے ہمارے ساتھ تھے ہم ان کے جانے پر خوش ہے، کابینہ کے نام بھی عمران خان فائنل کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
    Next Article نوازشریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں،سینیٹر مشاہد حسین سید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.