تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد مارے گئے
    پاکستان

    سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد مارے گئے

    adminadminفروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16-17 فروری کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔

    آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری بھی مارے گئے۔

    جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیاسی جماعتیں انتخابی بے ضابطگیوں پرقانونی راستہ اپنائیں، نگران وزیراعظم
    Next Article پی ایس ایل9،لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.