تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سلمان اکرم راجہ سیاست کر لیں یا وکالت لیکن کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں،عون چوہدری
    پاکستان

    سلمان اکرم راجہ سیاست کر لیں یا وکالت لیکن کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں،عون چوہدری

    adminadminفروری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ راجہ صاحب ہائیکورٹ جاتے ہیں اور میرا نوٹیفکیشن معطل ہو جاتا ہے، جو فارم 45 یہ دیں وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہم دیں وہ غلط ہیں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن سلمان اکرم راجہ سیاست کر لیں یا وکالت کر لیں لیکن کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد کچھ حقائق سامنے لانا ہے، میں اپنے حلقے سے جیتا ہوں اور میرے سامنے ایس ایس پی لاہور کی رپورٹ ہے جس میں لکھا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اٹھایا، مارا اور پھینک دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں، یہ ہمارے لیے عزت کے قابل لوگ ہوتے ہیں لیکن اگر آپ اس کو پہن کر بدمعاشی کریں تو وہ قابل قبول نہیں ہے، ہم نے قانون کے دائرے میں رہنا ہے۔ ان کے لوگ گرفتار ہیں اور آپ کنفرم کر سکتے ہیں کہ وہ ان کے لوگ ہیں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ ایک اور رپورٹ ہے جس میں کچھ وکلا آر او کے آفس میں بیٹھا کر دھاوا بولتے ہیں، اس کو پریشرائز کرتے ہیں اور رزلٹ اپنی مرضی کا کروایا، ہمارا کوئی بندہ ادھر نہیں تھا، امیدوار کو جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن 70 لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

    عون چوہدری نے بتایا کہ ہم سب کو آر او نے باہر نکال دیا، انہیوں نے باہر لڑائی کی اور ہوائی فائرنگ کی، میں ابھی لاہور جاوٴں گا اور ان پر ایف آئی آر کرواوٴں گا۔ میری جیت کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے تو راجہ صاحب اسٹے لے لیتے ہیں لیکن عدالت نے اسٹے کو خارج کر کے ای سی پی بھیج دیا، ان کے مطابق مجھے وننگ کینڈیڈیٹ بتایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب ہائیکورٹ جاتے ہیں اور میرا نوٹیفکیشن معطل ہو جاتا ہے، جو فارم 45 یہ دیں وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہم دیں وہ غلط ہیں، انہوں نے جعلی ٹویٹر اکاوٴنٹ بنایا ہے، ان کے لوگوں نے تشدد کیا اور اس کی تصاویر دکھا رہا ہوں، ان بندوں نے مانا کے کہ وہ لوگ سلمان اکرم راجہ کے لوگ تھے۔ یہ میرا پانچواں الیکشن ہے، ہماری روایات میں ہے کہ جب ہم جیتتے ہیں تو ہارنے والا ہمیں مبارکباد دیتا ہے۔

    استحکام پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ ایس ایس پی آفس کی رپورٹ ہے، آپ نے فضا پیدا کر دی ہے کہ جہاں آپ ہار گئے وہاں دھاندلی ہوئی ہے، ریاست ہماری ماں ہے اور ہم اس کے ساتھ کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، آپ وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں، یا آپ سیاست کر لیں یا وکالت کر لیں لیکن کالا کوٹ پہن کر بدمعاشی نہ کریں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ آپ آج بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، میں سچ جانتا ہوں اگر میں منہ کھولوں گا تو آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ میں آپ کے لیڈر کو کہہ رہا ہوں، آپ ریاستی دہشت گردی اور ڈیجیٹل دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، میں ایک پریس کانفرنس کل لاہور میں رکھ رہا ہوں جس میں ایک اور راز فاش کروں گا۔

    انکا کہنا تھا کہ میری عوام نے مجھے 1 لاکھ 70ہزار سے زائد ووٹ دیے ہیں، ابھی اطلاعات یہ بھی ہیں کہ جو کے پی میں آپ نے دھاندلی کی ہے وہ بھی سامنے آنی ہے، ہم نے کبھی پیٹرول بم بنتے نہیں دیکھا، آپ تب کہاں تھے جب آپ کا لیڈر ہمیں وزیرستان لے گیا تھا، ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے اور ہم نے ایک گملا بھی نہیں توڑا۔

    استحکام پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ کون سے دہشتگرد آپ نے تیار کر لیے ہیں 9 مئی والے، آپ کا اصل چہرہ میں جانتا ہوں، آپ نے مجھے مجبور کیا ہے لوگوں کو سچ بتانے کے لیے، ہم نے اس ملک کا دفاع کرنا ہے، میں عدالت ا?پ کے ساتھ گیا ہوں لیکن میں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا، میں نہیں چاہتا کہ وہ وہ باتیں بتاوٴں جو تہذیب کے دائرے سے باہر ہوں۔

    عمران خان کا نام لیے بغیر عون چوہدری نے کہا کہ آپ نے ساری زندگی ایک معزز سیاستدان کو کس کس لیول پر برا کہا ہے، بچوں سے ذلیل کروایا اور جلسے میں برے برے نام دلوائے لیکن کل آپ کی لیڈرشپ جا کر مولانا صاحب کے قدموں میں بیٹھ گئی، میں اس جلسوں میں تھا جب ان پر پرسنل اٹیک کیا جاتا تھا، آپ پر کیس ہوا اور آپ کے وکیل نے بیان دیا کہ وہ ایک سیاسی بیان تھا۔

    استحکام پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پاکستان کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ بیمار بھی ہوگئے تھے، وہ جب پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوئے تو انہوں نے سیاست چھوڑنے کا سوچا لیکن ہم نے انہیں منایا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا کو ملکی انتخابات میں مداخلت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے،مریم اورنگزیب
    Next Article الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی عذرداریوں کیلئے دوصوبائی ٹربیونل تشکیل دے دیئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.