تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مولانا کوئی ایک میٹنگ ثابت کردیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا ہو کہ عدم اعتماد فائل کردیں،ملک
    پاکستان

    مولانا کوئی ایک میٹنگ ثابت کردیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا ہو کہ عدم اعتماد فائل کردیں،ملک

    adminadminفروری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کلیئر سوچ تھی کہ عدم اعتماد نہ ہو، حکومت کو وقت پورا کرنے دیا جائے، مولانا ثابت کردیں کہ کوئی ایک میٹنگ جس میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا ہو کہ عدم اعتماد فائل کردیں۔
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مولانا نے حقائق کے برعکس اور بر خلاف بات کی، مولانا ایک میٹنگ ثابت کردیں، کس کے ساتھ وہ میٹنگ ہوئی، کس کو کہا گیا؟ کیا مولانا کے ساتھ ہوئی؟ وہ ثابت کردیں۔
    انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت پی ڈی ایم کے لوگ اس حکومت کو ختم نہ کرتے تو اس خوفناک صورتحال کو سب بھگتتے، مولانا تو عدم اعتماد کی تاخیر پر ناراض تھے، وہ تو کہتے تھے جلدی کریں۔
    ملک احمد خان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کلیئر سوچ تھی کہ عدم اعتماد نہ ہو، حکومت کو وقت پورا کرنے دیا جائے، مریم نواز یہ بھی کہتی تھیں کہ ہم استعفے دے کر سسٹم سے باہر نکل جائیں، پنجاب اسمبلی سے اپنے استعفے دے بھی دیے تھے۔
    ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مولانا کا موٴقف بہت سخت تھا، ہر سیاسی عمل کے نتائج نکلتے ہیں، دھرنے کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
    ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں میٹنگ میں تھا جب بات ہوئی کہ تحریک انصاف نے دھاندلی سے اعتماد کا ووٹ لیا، کچھ لوگ دس سال سے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ تمام الیکشن ہارے تھے، مولانا کی پارٹی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹیں جیتی تھی تب مولانا فضل الرحمٰن کا موٴقف تھا کہ پی ٹی آئی پبلک سپورٹ کھوچکی۔
    ملک احمد نے کہا کہ مولانا اور ان کے بیٹے کا موٴقف انتہائی سخت تھا کہ ان لوگوں سے بات نہیں کرنی، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے۔
    ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت مولانا اسعد کا موٴقف تھا کہ پی ٹی آئی سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد کے دنوں میں سینیٹ کا الیکشن ہوا تھا جس میں حفیظ شیخ ہارے تھے۔
    ملک محمد احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سترہ میں سے سولہ انتخابات تحریک انصاف ہاری تھی، مولانا کا خیال تھا کہ تحریک انصاف نے سازش کی ملک کے خلاف یہ عوامی پاور کھو چکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا، فیصل کریم کنڈی
    Next Article نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.