لاہور: خشک سردی کے باعث پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید 854 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 188 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 4730 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 22ہزار 560 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6 بچے دم توڑگئے جبکہ لاہور میں کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا، صوبے بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 375 تک پہنچ گئی ہے ۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔