اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مل کر حکومت بنانے کے اعلان پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے تین دن سےمذاکرات جاری ہیں، ہم پی ٹی سے تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے اندرونی مشاورت کی جائے گی،
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا، مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو جواب دیں گے، فی الوقت کوئی زبانی یا تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ یا وزیراعظم کے چناؤ کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی۔