تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی
    پاکستان

    سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے۔ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟۔ سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟۔

    اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں کتنے گرودوارے ہیں؟ ، جس پر وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ موجودہ مقدمہ 6 گرودواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟۔ سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟، جس پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام حقائق عدالت کو دے چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا کچھ تو احترام کریں۔ وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ بطور وکیل عدالت بھی میرا احترام کرے۔

    چیف جسٹس نے اکرام چوہدری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ اخلاق تو ختم ہی ہوگیا ہے۔ وکیل نے کہا وکالت کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں آپ سے نہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں فعال گرودواروں کی تعداد 19 ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام گرودواروں کی تفصیلات اور تصاویر ویب سائٹ پر کیوں نہیں ڈالتے؟۔ چیف جسٹس نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میری بات پر سر سر کیوں کر رہے ہیں؟انگریز کا دور ختم ہوچکا ہے، اب سر سر نہ کیا کریں۔ غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔

    عدالت نے تمام گرودواروں اور مندروں کی تصاویر سمیت مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ مخصوص اقلیتوں اور عوام کی پراپرٹی ہے۔ ساری زمینیں ہتھائی جاتی ہیں، اس لیے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ پہلے عدالت پر چڑھائی کر دو پھر جج کو سوال بھی نہ پوچھنے دو۔

    دوران سماعت پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے۔ جڑانوالہ واقعے سے متعلق یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد مجھے شرمندگی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جڑانوالہ واقعہ کب ہوا اور اب تک کتنے لوگ پکڑے گئے؟۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ 16 اگست 2023 کو ہوا تھا،22 مقدمات درج، 304 افراد گرفتار ہوئے۔ 22 میں سے 18 ایف آئی آرز کے چالان جمع ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ماشااللہ سے 6ماہ میں صرف یہ 18 چالان ہوئے؟۔ دوسری جگہوں پر جا کر اسلاموفوبیا پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور خود کیا کر رہے ہیں؟۔ غیر مسلموں کے ساتھ جو سلوک بھارت میں ہو رہا ہے وہ کاپی کرنا چاہتے ہیں؟۔ کتنے بجے پہلا چرچ جلا تھا اور اگست میں فجر کب ہوتی ہے؟۔
    ایس پی انویسٹی گیشنز فیصل آباد نے عدالت کو بتایا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی صبح 5:15 بجے ہوئی جب قرآنی اوراق توہین آمیز طریقے سے نصب کیے گئے تھے۔ مسلمان کمیونٹی نے اجلاس کر کے فیصلہ کیا کہ توہین مذہب پر کارروائی کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے اپنی آنکھوں کے سامنے سب جلتادیکھا؟ ، جڑانوالہ میں بہادر پولیس کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتخابات کے بعد قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے ، انتونیو گوتریس
    Next Article مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.