تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے نو منتخب حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آئندہ ماہ متوقع
    پاکستان

    ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے نو منتخب حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آئندہ ماہ متوقع

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت حاصل کردہ 3 ارب ڈالر قرضے کی ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کے لیے نو منتخب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ کے پہلے عشرے میں متوقع ہیں۔

    وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے اس پروگرام کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک ایک ارب نوے کروڑ ڈالر وصول کرچکا ہے جبکہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط باقی ہے جس کیلئے دوسرے اقتصادی جائزے پر رواں ماہ کے آخری ہفتے مذاکرات متوقع تھے۔

    پاکستان میں چونکہ عام انتخابات کے باعث اب نئی حکومت بننے جارہی ہے اس لئے زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات آئندہ مہینے یا مارچ کے پہلے عشرے میں ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بھی کوشش ہے کہ وہ آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات نئی منتخب حکومت کے ساتھ کرے اور توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد نئی حکومت کے قیام کے بعد رواں ماہ کیے آخری ہفتے یا مارچ کے شروع میں پاکستان کے دورے پر آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض دے چکا ہے، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کے ساتھ ہوگی، موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو 1.1 ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعوام نے بانی پی ٹی آئی کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیکر واضح اکثریت سے نوازا ہے،کورکمیٹی
    Next Article الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.