تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مریم نواز سمیت دیگر امیدواروں کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    پاکستان

    مریم نواز سمیت دیگر امیدواروں کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سمیت متعدد امیدواروں کی کامیابی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سمیت مختلف امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    این اے 117 لاہور سے آزاد امیدوار نے موقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے ہیں، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

    درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آر او کو درخواست کے بعد بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لیے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 169 لاہور سے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے ن لیگ کے ملک خالد کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست کی۔

    اپنی درخواست میں میاں محمود الرشید نے موقف اختیار کیا کہ خالد کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں لیکن ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

    میاں محمود الرشید نے موقف اپنایا کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

    پی پی 170 لاہور سے آزاد امیدوار عمیر خان نیازی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی پی 170 لاہور سے فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوا مگر آر او نے حقائق کے برعکس فارم 47 جاری کیا، عدالت نئے سرے سے فارم 47 مرتب کرنے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں این اے 119 لاہور سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے مریم نواز شریف کے انتخابی نتائج روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    پی پی 145 سے یاسر گیلانی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار سمیع اللہ خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہائی کورٹ میں پیش ہوکر بتایا کہ ابھی تک نتائج کے خلاف تمام درخواستوں پر سماعتیں الیکشن کمیشن کر رہا ہے، ایک سے دو روز میں الیکشن ٹریبونل بنا دیا جائے گا۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سب دعوے کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں، مگر دو تین درخواستوں کے علاوہ کسی بھی درخواست کے ساتھ مکمل فارم 45 نہیں لگائے گئے۔

    ن لیگ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ جو امیدوار جیتے ہیں ان کے پاس فارم 45 میں موجود اعداد و شمار کچھ اور ہوں ، ہارنے والوں کے فارم 45 میں کچھ اور ہوں، ماضی میں بھی یہ ہوتا رہا کہ ہارنے والے امیدوار فارم 45 کے نمبر تبدیل کر دیتے تھے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

    صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ آزاد امیدوارسلمان اکرم راجہ کا دعویٰ ہے ان کے پاس فارم 45 موجود ہیں جس میں وہ جیت چکے ہیں، مخالف عون چوہدری کے پاس بھی تمام فارم 45 موجود ہیں جس کے مطابق وہ جیت چکے ہیں۔

    عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    عدالت نے خواجہ آصف، عطا تارڑ سمیت دیگر کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں کے بھی قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان
    Next Article سراج الحق امیر جماعت اسلامی کی عہدہ سے مستعفی ہوگئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.