تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پرامن احتجاج سب کا حق، انارکی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، نگران وزیراعظم
    پاکستان

    پرامن احتجاج سب کا حق، انارکی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، نگران وزیراعظم

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نگران وزاعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ملک میں انارکی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کے خطرات کے باجود پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا، مجھے 2018ء کی باتیں یاد ہیں، کہا جاتا تھا ملک ڈھاکہ بن جائے گا۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسلام آباد اسلام آباد ہی رہا کوئی ڈھاکہ نہیں بنا، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اس طرح کی بے ہودگی سوچی بھی نہیں جاسکتی کہ ڈھاکہ بنادیا جائے گا، پرامن احتجاج لوگوں کا حق ہے، اگر لوگ پرامن احتجاج بھی نہ کریں تو یہ فاشزم کی طرف چلا جائے گا۔

    نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ انارکی کی صورتحال کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی نہ ہم دیں گے، پرامن احتجاج لوگوں کا حق ہے وہ کرتے رہیں، انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین موجود رہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ یہ کہاں سے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایک دوڑ ہوتی ہے کہ میں پہلے نتائج کا اعلان کروں، ہمارے ملک میں رزلٹ 36 گھنٹے میں تیار ہوا، ملک میں 92 ہزار پولنگ سٹیشن تھے، 2018ء میں الیکشن کے رزلٹ 66 گھنٹے میں مرتب ہوئے تھے، اس بار الیکشن کے نتائج 36 گھنٹے میں مکمل ہوئے۔

    انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس الیکشن کے تین چار تجربے آچکے ہیں، بے قاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے، الیکشن سے ایک دن قبل بلوچستان میں واقعات ہوئے، پاکستان کو دہشتگردی جیسے چیلنجز درپیش ہیں، انسانی زندگیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں براڈ بینڈ کے ذریعے انٹرنیٹ سہولت میسر تھی، تاریخ لکھنے والا کون ہوگا اس پر منحصر ہوگا، کوئی کسی کا ایمان نہیں بدل سکتا، 2018ء میں کیا تاریخ لکھنے کا کسی گروہ کو خیال آیا تھا؟ تاریخ لکھنے کا خیال ہماری بار ہی آیا ہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ 35 پنکچر والی بات کی اور پھر کہا گیا یہ ایک سیاسی بات تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کیلئے شہبازشریف ن لیگ کے امیدوار ہونگے، خواجہ آصف
    Next Article جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.