لاہور: ن لیگ نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے۔شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔
عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جہاں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں، وہیں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے آزاد اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزاد اراکین سے خود رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو ملاقات کے لیے اپنی رہائش گاہ بلایا ہے، جہاں شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیں گے۔ شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاوٴن پر دعوت پر بلائے گئے آزاد اراکین میں نومنتخب اراکین پنجاب و قومی اسمبلی شامل ہیں۔
Previous Articleنئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو متوقع