تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عام انتخابات ،الیکشن ڈیوٹی پرفوج کی تعیناتی سے متعلق سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب
    پاکستان

    عام انتخابات ،الیکشن ڈیوٹی پرفوج کی تعیناتی سے متعلق سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب

    adminadminفروری 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عام انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات آرمی ڈپلوائمنٹ سے متعلق من گھڑت اور مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں، اس ڈپلوائمنٹ کا مقصد الیکشن کے حساس عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

    سیکیورٹی کے لیے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آر اوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن پروسیس کے ساتھ اُن کا کوئی تعلق نہیں، وہ صرف آر اوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں لیکن چند شر پسند سیاسی عناصر آراوز کے دفاتر کے باہر اپنے سپورٹرز کو اکٹھا کر کے اب بھی لاء اینڈ آرڈر اور ہنگامہ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ اِس سے سیاسی من پسند فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

    قانون کے مطابق جب تک وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو سیکیورٹی تھریٹ رہے گا، سیکیورٹی فورسز اُن جگہوں پر جہاں یہ خطرہ موجود ہے، تعینات رہیں گی اپنے چند شرپسند سپورٹرز کو ورغلا کر آراوز کے دفاتر کا سیاسی گھیراؤ قانون کی سخت خلاف ورزی ہے جس کا مقصد مذموم سیاسی فائدے کے علاؤہ کچھ نہیں۔

    لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے یہی شر پسند سیاسی لیڈرز اور اِن کے سپورٹرز آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ٹروپس کو اشتعال دلانے اور ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بعد میں سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

    اِسی طرح 8 فروری سے آج تک مختلف نامی اور بے نامی پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملک میں مسلسل انتشار اور ہیجان برپا کیے ہُوئے ہیں، جھوٹا پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن پھیلا کر اِن ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

    اس پاکستان دشمن پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کمپین میں ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبرز سر فہرست ہیں، ایسے شرپسند عناصر جو سوشل میڈیا پر اِس گھٹیا اور جھوٹے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں ان کی نشان دہی کی جارہی ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے۔

    عوام سے توقع کی جاتی ہے کے وہ اِن مفاد پرستوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے اور آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخیبر میں فورسز کے آپریشن میں داعش کا کمانڈر سورت گل ہلاک
    Next Article اداکارہ عفت عمر کا ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.