چمن: حالیہ ہونے والے انتخابات میں پی بی 51 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اے این پی کے کارکنوں کا درہ کوژک پر تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
پی بی 51 چمن کے نتائج میں آر او کی جانب سے مبینہ طور پر تبدیلی کرنے پر اے این پی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران قومی شاہراہ کو آج تیسرے روز بھی ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
درہ کوژک کے مقام پر اہم شاہراہ کی بندش سے چمن کا مواصلاتی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہوچکا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کو بھی گزرنے نہیں دیا جارہاہے۔
صوبائی صدر اے این پی بلوچستان کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ طور پر تبدیلی ہوئی ہے، رزلٹ سے متعلق ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔