تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عام انتخابات کا مشکل ترین سیکیورٹی حالات میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے،وزارت داخلہ
    پاکستان

    عام انتخابات کا مشکل ترین سیکیورٹی حالات میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے،وزارت داخلہ

    adminadminفروری 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکہناہے کہ عام انتخابات غیرمعمولی سیکیورٹی حالات میں پْرامن طریقے سے ہوئے۔جبکہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا مشکل ترین سیکیورٹی حالات میں انعقاد ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پرْامن انعقاد کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کے سر ہے، انہی کی کاوشوں سے انتخابات کے دن دہشت گردی کے واقعات کے باوجود کامیاب انعقاد یقینی بنا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق انتخابات سے صرف ایک دن قبل دہشت گردی کے واقعات میں 28 افراد کی ہلاکت، 64 شدید زخمیوں نے ریاست کو شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر مجبور کیا، عام انتخابات کے روز مجموعی طور پر ملک بھر میں دہشت گردی کے 61 واقعات رونما ہوئے، دہشت گردی کے ان واقعات کے نتیجے میں 16 افراد شہید جبکہ 54 افراد زخمی ہوئے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق الیکشن کاانعقادعام حالات میں نہیں ہوابلکہ داعش، ٹی ٹی پی، بلوچستان میں دیگر دہشتگرد تنظیموں کے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے اور عوام کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین حکمت عملی کے تحت جامع سیکیورٹی پلان بنایا، سیکیورٹی پلان میں انتخابات کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفصیلی تعیناتی، انتخابی عملے اور پولنگ کے مواد کو پولنگ اسٹیشنوں تک اور واپس بحفاظت لے جانا اس پلان کا حصہ تھا۔

    دہشت گردوں کو مواصلات کے ذرائع اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے ساتھ موبائل فون سمز کے استعمال سے روکنے کے لیے موبائل فون سروس کی معطلی بھی شامل ہے، بڑے پیمانے پر پھیلے پولنگ اسٹیشنوں، خاص طور پر بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب کے دیہی علاقوں سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ان تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ وقت طلب مشقت تھی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے وسیع تر مفاد میں کیے گئے، اس تاریخی الیکشن کے انعقاد میں شامل تمام ادارے، خاص طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان تنقید کے بجائے تعریف، ستائش کے مستحق ہیں، ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر تفرقے کو بھڑکاتے رہیں گے کیونکہ وہ انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے کہا کہ ہم شہریوں اور سیاسی رہنماوٴں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انتخابی عملے کو بغیر رکاوٹ فرائض انجام دینے دیں، پولنگ اسٹیشنز سے آر او آفس جانے والی سڑکیں بند کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کام میں مزید تاخیر نہ کریں، اْمید کرتے ہیں یہ الیکشن قوم کے لیے خوش آئند ہو گا اور پاکستانی عوام کے لیے خوش حالی کا مرکز بنے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی شکست کھا گئے
    Next Article این اے 71 ، مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف جیت گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.