اسلام آباد: عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے13 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے جس کے مطابق5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 4، 4 سیٹیں جیتی ہیں۔
این اے 3 سوات 2 میں تمام 309 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلیم رحمٰن 81411 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان 27861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 17 ایبٹ آباد 2 میں تمام 324 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 91177 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سلیم شاہ 16362 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 25 چارشدہ 2 میں تمام 392 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 67876 ووٹ لے سکے۔
این اے 30 پشاور 3 میں تمام 267 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، جمعیت علمائے اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 121 لاہور 5 میں تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر کو شکست دی، لیگی امیدوار 70597ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
این اے 55 راوپنڈی 4 میں تمام 311 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 58 چکوال ایک میں تمام 459 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ایاز میر 102537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 59 تلاگنگ چکوال میں تمام 467 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار رومان احمد 129116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123 لاہور 7 میں تمام 222 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 63953 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے اور آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے نظیر احمد بھگیو 133830 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صفدر علی عباسی 48893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 367 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے علی گوہر خان 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 216 مٹیاری میں تمام 320 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزاماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 225 ٹھٹھہ میں تمام 425 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 14077 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔