اسلام آباد: ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔
Previous Articleسابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا
Next Article ملک بھر میں پولنگ کاعمل جاری