لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجر کالونی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بایو گیس پلانٹ پروڈکشن کا آغاز کیا، انہوں نے نقاب کشائی کے بعد افتتاحی تختی پر دستخط ثبت کیے اور تاریخ بھی لکھی۔ وزیراعلیٰ نے بایو گیس پلانٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔
لاہور کی گجر کالونی میں قائم بایو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس بن سکے گی۔ بایو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600کلو گوبر استعمال ہوگا جس سے یومیہ اتنی ہی مقدار میں نامیاتی کھاد بھی پیدا ہوگی۔