تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ مریم نور نے روم شیئرنگ کا دردناک قصہ سنا دیا
    فن و فنکار

    اداکارہ مریم نور نے روم شیئرنگ کا دردناک قصہ سنا دیا

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نور نے کراچی شفٹ ہونے کے بعد روم شیئرنگ کا دردناک قصہ سنا دیا۔

    حال ہی میں اداکارہ مریم نور نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شیئرنگ کی جو گلے پڑی ہو؟ جس پر مریم نور کا کہنا تھا کہ جب میں کراچی میں شفٹ ہوئی تو اس وقت میں نے ایک شیئرنگ اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے شہر قائد شفٹ ہونے والوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک خوبصورت اور صاف ستھری جگہ میں رہیں لیکن مہنگی رہائش گاہ ہر ایک افورڈ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد میری ملاقات ایک بہت سلجھی اور سیدھی سادھی نظر آنے والی لڑکی سے ہوئی جس نے مجھے آفر دی کہ ہم شیئرنگ پر ایک اپارٹمنٹ لے لیتے ہیں۔

    اس دوران مجھے میرے گھر والوں نے سمجھایا کہ میں سستا اپارٹمنٹ کرائے پر لے لوں لیکن شیئرنگ پر نہ لوں لیکن میں نے والدین کو کہا کہ ایسا کچھ نہیں لڑکی اچھی ہے کچھ نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی گاؤں سے آئی ہوئی تھی، شروع میں بہت سیدھی سادھی لگی لیکن کچھ مہینوں میں ہی اس نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، مجھے اس کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے یہ محسوس ہونے لگا کہ میں ایک نوکرانی ہوں جو شیئرنگ پر نہیں بلکہ اس کے پیسوں پر اس گھر میں رہ رہی ہوں۔

    بات جاری رکھتے ہوئے مریم نور نے کہا کہ لہٰذا کچھ ہی مہینوں بعد میں نے اس لڑکی سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد جب ایک روز میں لاہور گئی تو اس کی کال آئی کہ میں نے اپنے لیے گھر خرید لیا ہے لہٰذا اب میں اسے اپارٹمنٹ کا ڈیپوزٹ واپس کردوں جس پر میں نے اس لڑکی کو دو مہینے کا کنٹریکٹ یاد دلایا اور کہا کہ یہ پیسے دو مہینے بعد ہی دوں گی۔

    مریم کا مزید کہنا تھا کہ لیکن اس کے بعد جب میں کراچی آئی تو وہ لڑکی میری چیزیں چوری کرکے لے گئی، میرے کمرے میں مرے ہوئے جھینگے پھینک گئی، یہی نہیں بلکہ میرے برتنوں میں خراب کھانا بھی ڈال گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی، شازیل شوکت
    Next Article سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.