تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کا مطالبہ
    پاکستان

    دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کا مطالبہ

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شکرگڑھ: دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہم نے نوازشریف سے کہا آپ مریم کو بھیجیں ہم جلسہ کرائیں گے،احسن اقبال لوگوں کو جلسہ میں شرکت کرنے سے روکتے رہے الیکشن کمیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

    دانیال عزیز نے حلقہ این اے 75 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بدلے ہوئے حالات میں ظفروال آرہی ہیں اور ہم زیر عتاب ہیں، 2018ء میں بڑے لیڈروں نے جلسہ کرانے سے انکار کیا ہم نے جلسہ کرایا، نوازشریف جیل میں تھے میں نے مریم نواز کا ظفروال میں جلسہ کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نوازشریف سے کہا آپ مریم کو بھیجیں ہم جلسہ کرائیں گے،احسن اقبال لوگوں کو جلسہ میں شرکت کرنے سے روکتے رہے، احسن اقبال، ان کے ایم پی اے اور ان کا کوئی رشتہ دار مریم نواز کے جلسہ میں شریک نہیں ہوا، وہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا کہ لوٹا کون ہے ساتھی کون۔

    دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مریم نواز اور احسن اقبال کو وہ دن تو اچھی طرح یاد ہی ہوگا، پارٹی بہتر فیصلہ کر سکتی ہے کہ مریم نواز نے میرے حلقہ میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی سے درخواست ہے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ چھوڑیں، الیکشن کا معائنہ کریں، محسن نقوی دیکھیں نارووال، شکرگڑھ اور ظفروال میں کیا ہو رہا ہے، محسن نقوی منصفانہ الیکشن کرانے آئے ہیں، وہ دیکھیں لوگوں کو کیسے مجبور کیا جا رہا ہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او نارووال کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے لئے لیٹر لکھا ہے، ڈی پی او کہتے ہیں درخواست نہیں آئی، میری جمع درخواستوں کے ثبوت موجود ہیں، انتظامیہ نے میرے ساتھی تاجر کو اتنے نوٹس دیئے کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

    گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس گردی اور انتقامی کارروائیوں سے ن لیگ کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی، 8 تاریخ کے بعد احسن اقبال عوام کے سامنے کیسے پیش ہوں گے، یہ کیسا امن کا پیغام ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کاصحافیوں کے خلاف جاری نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم
    Next Article سندھ ہائیکورٹ کا شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.