تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ذرائع ابلاغ پر پابندی اور سوشل میڈیا معطلی کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے، ایچ آر سی پی
    پاکستان

    ذرائع ابلاغ پر پابندی اور سوشل میڈیا معطلی کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے، ایچ آر سی پی

    adminadminجنوری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے تمام سیاسی جماعتوں کو انسانی حقوق کا منشور تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر پابندی اور سوشل میڈیا کی معطلی کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔

    ایچ آر سی پی نے جنرل کونسل کے 75 ویں اجلاس کے بعد جاری بیان میں سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر مستحکم جمہوریت، انتخابات سے پہلے ہونے والی ساز باز اور انسانی حقوق کو درپیش سنگين مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی حقوق کا منشور تیار کریں۔

    بیان میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ پر بڑھتی پابندیوں اور آن لائن اجتماعات محدود کرنے کی غرض سے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا بظاہر مقصد ایک خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا اور اسے اپنے رائے دہندگان کی حمایت سے محروم کرنا ہے۔

    ایچ آر سی پی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ‘مذموم مہم’ پر درجنوں سوشل میڈیا صارفین کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے نوٹسز عوام کے آزادی اظہار کے حق پر یلغار کی نشانی ہے۔

    بیان میں بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران انٹرنیٹ تک محدود رسائی یا مکمل عدم رسائی سے نہ صرف لوگوں کے معلومات حاصل کرنے کا حق بلکہ اُن کا پرامن اجتماع کا حق بھی متاثر ہو گا۔

    مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں انتخابات کے التوا کے لیے سینیٹ میں کئی قراردادوں کی منظوری، نیز فوج کے زیر انتظام چلنے والی ایک کمپنی کو کاشت کاری کے لیے سندھ میں 52 ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ سے فوج کے افسرشاہی کے کردار میں بےجا توسیع کے پریشان کن اشارے مل رہے ہیں۔

    ایچ آر سی پی نے کہا کہ یہ حقیقت کہ ملک میں لگ بھگ ایک کروڑ عورتوں کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکتیں جبکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ سرا برادری کے سیاسی نمائندوں کے لیے مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں۔

    حکومتی اقدامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایچ آر سی پی کو بلوچ عوام کے ساتھ ریاست کی مسلسل اور دیدہ دانستہ بے رخی پر بھی مایوسی ہوئی ہے، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اسلام آباد کی طرف عورتوں کی قیادت میں ہونے والے مارچ کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کا نتیجہ ریاست اور بلوچ عوام میں خطرناک قطع تعلقی کی صورت میں نکلا ہے۔

    انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ تربت اور سکرنڈ میں مبینہ ماورئے عدالت ہلاکتوں کے مجرموں کا ابھی تک محاسبہ نہیں ہو سکا، اسی طرح گلگت بلتستان میں مظاہرین کی شکایات سے ریاست کی جان بوجھ کر لاتعلقی باعث تشویش ہے اور یہ جان کر بھی بہت تکلیف ہوئی ہے کہ جی ایم سید کی برسی پر ریلیوں کے شرکا بشمول خواتین پر بغاوت کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

    ایچ آر سی پی نے کہا کہ پاکستان میں 26 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کے حالیہ انکشاف نے تعلیمی بحران کی نشان دہی کی ہے، جسے ریاست مزید نظرانداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، اسی طرح اقلیتوں کی نوجوان عورتوں کی جبری تبدیلی مذہب اور سندھ میں کچے کے علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال پر بھی شدید فکر لاحق ہے اور ایچ آر سی پی حراستی مراکز اور نجی جیلوں کا مسلسل استعمال انسانی حقوق کی تذلیل تصور کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آمنے سامنے آ گئے،ایک دوسرے کو مناظرے کا چیلنج
    Next Article شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر متعدد کروز میزائل داغ دئیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.