تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، پاکستان کا فوری تحقیقات کا مطالبہ
    پاکستان

    ایران میں 9 شہریوں کا قتل قابل نفرت ہے، پاکستان کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

    adminadminجنوری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان نے اریان میں 9 پاکستانیوں کے قتل کو دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے‘۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔
    مزید پڑھیں: ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل کردیے

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ ’زاہدان میں پاکستانی قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، طویل مسافت اور اس میں شامل حفاظتی امور کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائیں گے، سفیر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر بھی کررہا ہے، میتوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

    اُدھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ 9 پاکستانیوں کی ہلاکت اندوہناک واقعہ ہے،تفتیش مکمل ہونے پر اس بابت کچھ واضح طور پر کہہ سکیں گے، پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں اور مقتولین کی متیں بھجوانے کیلیے انتظامات کررہے ہیں۔

    تہران میں موجود پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں بے گناہ پاکستانیوں کی ہلاکت واقعہ کا سخت افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ اس واقعے پر ایرانی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں،ڈیڈ باڈیز جلد پاکستان بھجوائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران سے شفاف تفتیش کرنے اور تفتیش رپورٹ مسلسل شئیر کرنے کی بھی کیلئے بھی کہا ہے، تین زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈر شپ سے رابطہ میں ہوں،سفارتخانہ زخمیوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے،بطور پاکستانی سفیر خود تمام معاملات دیکھ رہا ہوں اور تفتیش مکمل ہونے پر کچھ کہ سکیں گے۔ پاکستانی سفارت خانہ اس بابت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleواٹس ایپ کا دیگر ایپ سے براہ راست پیغام وصول کرنے پر کام جاری
    Next Article ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آمنے سامنے آ گئے،ایک دوسرے کو مناظرے کا چیلنج
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.