تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا
    فن و فنکار

    اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا

    adminadminجنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔کہتی ہیں معلوم تھا بولڈ لباس پہننے پر گالیاں پڑیں گی۔

    رواں ماہ 4 جنوری کو کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں۔

    فریال محمود کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، ان جیسی اداکاراؤں کو خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    اب فریال محمود کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ فلم ‘وکھری’ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے بولڈ لباس پر گفتگو کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی ہیں کہ “مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہن کر پریمیئر میں آؤں گی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی۔

    فریال محمود اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ “لوگوں کی گالیوں کی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ میں تقریب میں ہی نہیں جاؤں گی۔

    خیال رہے کہ ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “وکھری” میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر، طوبیٰ صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ
    Next Article سائفر کیس،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی جج سے شدید تلخ کلامی، فائل ہوا میں اچھال دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.