تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں ن لیگ آج کھڑی ہے،شاہد خاقان عباسی
    پاکستان

    اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں ن لیگ آج کھڑی ہے،شاہد خاقان عباسی

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ الیکشن کو ملکی مسائل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے،الیکشن میں 2 ہفتے باقی ہیں کسی جماعت عوام کے مسائل کی بات کی؟ صرف یہ کہنا وہ چور ہے، وہ کہاں گیا یہ سیاست نہیں، اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں مسلم لیگ ن آج کھڑی ہے۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بھی وقت ہے الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں، چیف جسٹس، نگران وزیراعظم اور الیکشن کمیشن اس الیکشن کو متنازعہ بنانے سے روکیں، جس ملک کا الیکشن متنازعہ ہو جائے وہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ آج تین بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں، ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں، نئی جماعت اس ماحول میں نہیں بن سکتی، جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کو نیب میں بلایا جاتا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں انکا سوچیں کیا ہوگا، 6 ماہ قبل بتا دیا تھا الیکشن نہیں لڑوں گا، کہہ دیا تھا نہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن لڑوں گا نہ خلاف۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کو ملکی مسائل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے،الیکشن میں 2 ہفتے باقی ہیں کسی جماعت عوام کے مسائل کی بات کی؟ صرف یہ کہنا وہ چور ہے، وہ کہاں گیا یہ سیاست نہیں، اگر صرف اقتدار کی تلاش میں رہیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز ہر آدمی سمجھتا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے، ووٹ کو عزت دو آئین کا بیانیہ ہے، آج ادارے سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، 1947 سے لیکر اب تک الیکشن چوری ہوا ہے، الیکشن کے ماحول میں دباوٴ کا اثر پیدا کریں گے تو نقصان عوام اور ملک کا ہوگا۔
    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں، ملک میں جتھے فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، 9 فروری آنے کو ہے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، 9 مئی کے کرداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنومئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش
    Next Article ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.