اسلام آباد: عالمی بینک نے سماجی تحفظ کے منصوبے کے لیے پاکستان کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر کو وزارت خزانہ میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے کرائسز سے نمٹنے کے لیے ”کرسپ “ پروگرام کی منظوری دی گئی۔
اس منصوبے کے لیے عالمی بینک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز کی صورت حال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔