اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کونسل کی جانب سے مسنگ پرسن کے حوالے سے پریس کلب کے باہر احتجاج کے خلاف نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ اور تاجروں نے شرکا کے خلاف پولیس کو درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد پریس کلب کی انتظامیہ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زیر قیادت لاپتہ افراد کیلیے دیے جانے والے بلوچ یکجہتی کونسل دھرنے کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کردی جس میں مظاہرین کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے تاجروں نے بھی بلوچ مسنگ پرسن کے احتجاج کے خلاف آرمی چیف، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کر دی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مظاہرے کی وجہ سے اُن کے کاروبار اور نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔