تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے،چیف جسٹس
    پاکستان

    ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے،چیف جسٹس

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کہ فیکچوئل سوالات میں جانا ہمارا کام نہیں بلکہ الیکشن ٹریبونل کا کام ہے۔ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے۔

    بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی ایک شیرانی سے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیکچوئل سوالات میں جانا ہمارا کام نہیں بلکہ الیکشن ٹریبونل کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنا کام کرنے دیں۔ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کر رہا ہے۔ ٹریبونل میں بھی ہائی کورٹ ہی کے ججز ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرکے اسے انٹرا کورٹ اپیل بنا دیا گیا ہے۔ جائیں جاکر الیکشن لڑیں۔ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر درخواستیں نہیں آنی چاہییں۔ ہر کوئی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف رٹ میں جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی نجی ادارہ نہیں بلکہ آئینی ادارہ ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر نور اللہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک
    Next Article اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش ، آئی جی اسلام آبا دکا اہم پیغام آگیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.