تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے گواہ کے بیان کے بعد توشہ خانہ ریفرنس من گھڑت ہے،تحریک انصاف
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے گواہ کے بیان کے بعد توشہ خانہ ریفرنس من گھڑت ہے،تحریک انصاف

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد اورمن گھڑت ثابت ہو گیا۔

    پی ٹی آئی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ ⁦‪نے نیب کے اسٹار گواہ عمران مسیح کی جرح میں سارا کیس اڑا کر رکھ دیا، عمران مسیح دبئی میں بھارتی دُکان پر 3800 درہم ماہانہ پر پارٹ ٹائم سیلزمین ہے۔

    پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ عمران مسیح کو نیب نے توشہ خانہ کی جیولری کی تصاویر بھیجیں اور اس سے لیے گئے جواب کی بنیاد پر سارا کیس بنایا، ‏گواہ عمران مسیح ایک ایف اے پاس شخص ہے جو 8 برس کی کوششوں کے باوجود بی کام کا امتحان پاس نہ کر سکا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ عمران مسیح کے پاس جیولری کو پرکھنے کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے، عمران مسیح کو اپنے پاس ہیروں کا تعین کرنے کے لیے موجود متعلقہ سرٹیفیکٹ IGI کا مخفف بھی معلوم نہیں اور ‏عمران مسیح کو اپنی دوکان کے مالک کا بھی معلوم نہیں کہ وہ کون ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیلز مین عمران مسیح نے مارکیٹ ریسرچ اور دکانوں سے لگائے گئے تخمینے کا کوئی تحریری ٽبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی ‏عمران مسیح کو کمپنی کی طرف سے قیمت کے تعین اور عدالت میں گواہی کے حوالے سے کوئی Authority letter جاری نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نیب کے ریفرنس میں دیے گئے تحائف کا مشینز سے معائنہ نہیں کیا گیا کیونکہ اس کے پاس ان تحائف کی صرف تصاویر دستیاب تھیں، ‏گواہ عمران مسیح نے اپنی رپورٹ میں ہیروں کا وزن گرام میں لکھا جبکہ ہیروں کا وزن کیراٹ میں کیا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسینئر اداکار ساجد حسن کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
    Next Article وسیم بادامی نے ثانیہ مزرا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے متعلق پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.