تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دھند کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن متاثر
    پاکستان

    دھند کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن متاثر

    adminadminجنوری 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جاری دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ہفتہ کواسلام آباد میں جاری شدید دھند کے باعث پرواز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،اسلام آباد میں دن 12 بجے بھی حد نگاہ 150 میٹر سے کم رہی جو کہ ایئربس 320 کی پروازوں کیلئے غیر محفوظ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آمد والی پروازیں، پی کے 182 شارجہ تا اسلام آباد، 162 ابوظہبی تا اسلام آباد اور 168القسیم تا اسلام آباد کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ سکردو کی پرواز پی کے 451/452، دبئی کی پرواز پی کے 211/212، 233 اور کراچی کی پرواز پی کے 308 منسوخ کی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی تا لاہور کی پروازیں پی کے 236 منسوخ جبکہ ریاض تا لاہور کی پرواز پی کے 726 کراچی ڈائیورٹ ہوگی، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی زحمت کم از کم کرنے کیلئے اقدامات لے لئے گئے، موسم میں بہتری نہ ہونے کے باعث مسافروں کو فوری معلومات فراہم کرنے، متبادل کنکشن دینے اور ہوٹل قیام کا بندوبست ان اقدامات میں شامل ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ مسافروں سے بھی التماس ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں،پی آئی اے انتظامیہ اپنے تمام مہمانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ایئرپورٹ عملہ ان کہ ہر ممکن خدمات میں مصروف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھند موسمی عمل ہے اور یہ پی آئی اے کی بساط سے باہر ہے لہذا مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ دھند میں پروازیں آپریٹ کرنے پر اصرار نا کریں،فضائی حفاظت تمام چیزوں پر مقدم ہے، تاخیر یا منسوخی کی کوفت ضرور ہے مگر انسانی جانوں سے اہم نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنصف صدی بعد چاند پر جانے والا مشن سمندر میں گر کر تباہ
    Next Article پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.