اسلام آباد:وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا.کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا۔
نگران وزیراعظم انوارلالحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں تما م سروسز چیف اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاک ایران کشیدگی اور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بات پر تفصیلی آگاہ کیا ۔سلامتی کمیٹی نے آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیج دیں۔وفاقی کابینہ نے سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ نے سفارتی محاذ اور اعلی عسکری حکام کی پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔