ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دو برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا جبکہ ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔بعدازاں گزشتہ روز ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔